سربراہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان محمدسلیم عطاری کا کراچی کے مسائل شدیدردعمل کا اظہار

شہرقائد میں انتظامی اورسیاسی دونوں مسائل موجودہیں۔عوامی مسائل کی ذمہ دارموجودہ اورسابقہ حکومتیںہیں۔سماجی رہنما

منگل 8 جولائی 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کراچی کے مسائل پراپنے شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی معاشی حب مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے ،یہاں انتظامی اورسیاسی دونوں مسائل موجودہیں،یہاں کی عوام کوپانی ،بجلی ،گیس ،ٹرانسپورٹ ،تعلیم وصحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھناافسوس ناک ہے ۔

شہرکا انفرااسٹرکچر ،سیوریج کانظام ،نکاسی آب سمیت سارانظام درہم بھرم ہوچکاہے ،آئے روزاداروں کی غفلت سے بلڈنگ گرنے اورآگ لگنے واقعات رونماہورہے ہیںجو قابل مذمت ہے ۔شہر میں جرائم پیشہ عناصر کو بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،ہیو ی ٹریفک اورڈمپرسے بڑھتے ہوئے حادثات بھی اس شہر کامقدرہیں۔

(جاری ہے)

نمبرپلیٹ کے نام عوام کو تنگ کیاجارہاہے،مقامی لوگوں کا ملازمتوں کاملنا بھی دشوارہوچکاہے،اس کے باوجودہرکوئی کراچی پراپنی سیاست چمکاتاہواتونظر آتاہے اورسیاسی جلوسوں ،پریس کانفرنس اورٹی وی ٹاک شومیں ایک دوسرے پرالزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رہتاہے ۔

ایوانوں میں کراچی اورعوامی مسائل پربات چیت کرنے کے بجائے یاتوکوئی کسی کی رہائی کامطالبہ کررہاہوتاہے ،کوئی اختیارات کا رونارو رہاہوتاہے ،کوئی بائیکاٹ کرنے میں لگاہوتاہے، پوراسیشن اسی افراتفری میں گزرجاتاہے،لیکن افسوس 70سال سے زائدعرصہ گزرچکاہے ابھی تک کراچی کا ایک مسئلہ کسی بھی سیاسی جماعت نے حل نہیں کیا۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ کراچی لاوارث نہیں اس کے وارث ابھی موجودہیں،کراچی کے مسائل کی ذمہ دارموجودہ اورسابقہ حکومتیں ہیں۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ وفاقی ،صوبائی حکومتیں اورشہری انتظامیہ سے اپیل کی خداراکراچی کی عوام کے ساتھ زیادتیاں بندکی جائے ،بڑے بڑے بلند وبانگ دعویٰ کرنے کے بجائے عملی کام کرکے دکھائیں ۔