میانمار ،جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد ہزاروں مہاجرین بھارت میں داخل

منگل 8 جولائی 2025 21:32

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)میانمار میں دو مخالف مسلح گروپس کے درمیان جھڑپوں کے بعد ہزاروں مہاجرین بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں داخل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آمد کا آغاز 2 جولائی کو دو حریف چِن نیشنل ڈیفنس فورس (سی ڈی این ایف) اور چِن لینڈ ڈیفنس فورس- وانگوریم (سی ڈی ایف - ایچ) کے درمیان میانمار کی شمال مغربی ریاست چِن میں اسٹریٹجک علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہوا۔