رحیم یار خان‘وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز، ضلع کے 35خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم

منگل 8 جولائی 2025 23:43

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز، ضلع کے 35خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹر کی چابیاں تقسیم کی گئی۔تحصیل خانپور9، تحصیل رحیم یار خان9، تحصیل صادق آباد 14اور لیاقت پور کے 3کاشتکاروں کو چابیاں دی گئیں۔تقریب میں ایم پی اے چوہدری محمود احمد، سابق اراکان اسمبلی میاں امتیاز احمد، چوہدری محمود الحسن چیمہ،چوہدری محمد شفیق، چوہدری ارشد، سردار عون لغاری،مولوی عزیر طارق چوہان، چوہدری زاہد گجر کی،ڈائریکٹر زراعت بہاولپور محمد جمیل غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مسعود سلیم سمیت دیگر شریک تھے۔

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمود احمد، سابق ارکان اسمبلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں اور کاشتکاروں کی قسمت بدلنے کے لئے متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

گرین ٹریکٹر اسکیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وعدہ تھا۔ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے تاریخ ساز اقدامات کر رہی ہے اور حکومتی اقدامات سے کسان براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لئے کارڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔کسانوں کو معاشی طور پرمستحکم بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے قلیل مدت میں متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔گرین ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ حکومت کی بہترین کارکردگی کا عملی ثبوت ہیں جس کی بدولت پاکستان میں زراعت ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ڈائریکٹر زراعت محمد جمیل ٖغوری نے کہا کہبہاولپور ڈویژن پنجاب میں گندم کی18فیصد پیداوار کرتا ہے اورضلع رحیم یار خان ملک بھر میں کاشتکاروں کو معیاری سیڈز فراہم کر رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم نے کہا کہ ساڑھے 12سی25ایکڑ سے زائد رقبہ کر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت ٹریکٹرتقسیم کئے جا رہے ہیں اورضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی35خوش نصیب کسانوں میں آج ٹریکٹر کی چابیاں دی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر شفاف انداز سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کسانوں کو مہمانوں نے ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔