ایم کیو ایم پاکستان گلشن اقبال کے سابق ذمہ دار ار عمران طاہر کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (فنکشنل )میں شمولیت

منگل 8 جولائی 2025 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ایم کیو ایم پاکستان گلشن اقبال کے سابق ذمہ دار ار عمران طاہر اور کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے باسط خان نیازی نے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم سے ملاقات کی اور پیر صاحب پگارا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر فنکشنل لیگ لیبر ونگ کراچی زون کے صدر سید ولی وارثی جنرل سیکریٹری ملک صفدر اعوان محمد شکیل بھی موجود تھے ، اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نئی سیاسی صف بندی شروع ہوچکی ہے اور شہری ماضی کی سیاست سے بیزار ہوکر فنکشنل لیگ میں شامل ہورہے ہیں ، جوکہ کراچی شہر کے لیے خوش آئند بات ہے، انہوں نے کہا شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان اور شہری نئے جوش و جذبے سے شرسار ہوکر پیر صاحب پگارا کا بھائی چارگی ، امن اور پاکستانیت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔