
لاہور،گوجرانولہ اور راولپنڈی ڈویژنز میں مون سون کے دوران40 سے60 زیادہ بارشیں متوقع،شدید اربن فلڈنگ کا خطر ہ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
منگل 8 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہیڈ مرالہ اپ سٹریم میں72 گھنٹے کے بعد بھی بارش کا مضبوط نظام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازکی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مویشیوں کا انخلا کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے اور ونڈا، چارا اور ویکسین سمیت تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیالکوٹ میں100 مزید ٹینٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی اور نالوں کی بروقت ڈی سلٹنگ پر سیالکوٹ انتظامیہ کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے نالہ بھمبر، ایک اور اپر چناب کی صفائی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ د یتے ہو ئے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری، عملہ اور ہنگامی پلان تیار ہیں،سیلابی صورتحال میں متاثرہ آبادی کا فوری انخلا یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس کی نشاندہی ہو چکی،کھانے اور صاف پانی کا بھی انتظام ہو گا۔اس مو قع پرکمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروایا جائے کیونکہ مون سون کے دوران ان کے گرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خطرناک عمارتوں کو خالی کرنے والے خاندانوں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ ڈویژن کی ایک کروڑ، 60 لاکھ آبادی کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائیں گے اور اس مقصد کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں جبکہ متعلقہ محکموں کے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نالوں کی ڈی سلٹنگ کا سرٹیفکیٹ جمع کرائیں جبکہ گیپکو بجلی کے پولز کا تحفظ یقینی بنائے، کمزور اور ٹیڑھے پولز کی فوری مرمت کی جائے کیونکہ شدید بارشوں کی صورت میں یہ حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا جہاں چیف انجینئر لاہور زون نے ہیڈ مرالہ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیڈ مرالہ سے11 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت مرالہ ہیڈ ورک میں پانی کا بہائو 70 ہزار کیوسک ہے۔مرالہ پر ایک لاکھ سے نچلے کے درجے کا سیلاب اور 6 لاکھ پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری ہوتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
-
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کاٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دور،سنگین غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا
-
یومِ امید ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی ضرور آتی ہے، گورنرسندھ
-
نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
-
ریلوے ہیڈکوارٹر مالی سال 25-2024 میں مقررہ آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
لاہورمیں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے برقرار، عوام شدید معاشی دباؤ میں مبتلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.