نائب وزیراعظم /وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ

منگل 8 جولائی 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، پٹرولیم اور اقتصادی ترقی سمیت اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی۔ نائب وزیر اعظم نے سرمایہ کاری کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور تیز رفتار عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔