غ*سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی وزارت خارجہ میں آسیان ممالک کے سفیروں سے ملاقات

سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے "مشرق کی طرف دیکھو" پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کو اجاگر کیا،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 8 جولائی 2025 21:35

ٴْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء)سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی وزارت خارجہ میں آسیان ممالک کے سفیروں سے ملاقات،سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے "مشرق کی طرف دیکھو" پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کو اجاگر کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے آسیان کے تمام رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سیکرٹری آمنہ بلوچ نے پاکستان اور آسیان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ کے اقدامات پر زور دیا۔