ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

اجلاس میں ججوں کیخلاف زیرالتوا شکایات ، نئے رولز سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا،ذرائع

منگل 8 جولائی 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12جولائی کو طلب کرلیا گیا جہاں ججوں کے خلاف زیرالتوا شکایات اور نئے رولز سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 12جولائی کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں متعدد ججوں کے خلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے رولز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔