
ملک میں ترقی اور روزگار کی فراہمی میں کاروباری طبقہ کا کردار اہم ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان
منگل 8 جولائی 2025 23:20
(جاری ہے)
انھوں نے کاروباری طبقے کو قومی معیشت کے لیے انتھک خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی طویل عرصے سے حکومت کی پالیسی اور اقتصادی امکانات کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کا کردار ملک میں ترقی اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں اہم ہے اور ملک کے طول و عرض میں تاجر برادری معاشی تیزی کے لئے صنعت کو وسعت دیتی اور جدت میں پیش رفت لاتی ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایوان بالا اقتصادی اصلاحات، قانون سازی کے استحکام، اور جامع ترقی کے لیے پرعزم ہے، ہماری کمیٹیاں خصوصاً تجارت، خزانہ، صنعت و پیداوار، اور منصوبہ بندی سے متعلق فعال طور پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہی ہیں تاکہ ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے، پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنایا جا سکے، اور پاکستان کی مسابقتی صلاحیت کو علاقائی و عالمی منڈیوں میں مضبوط کیا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ ہم ایک ایسا ماحول تشکیل دینا چاہتے ہیں جو پیش گوئی کے قابل، کاروبار دوست ہو اور نجی شعبے کی آواز کا احترام کرے۔ سیدال خان نے کہا کہ میں تمام چیمبرز، تمام شعبوں، اور تمام اداروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ قومی مفاد کو ہر شے پر مقدم رکھیں۔ انھوں نے ایف پی سی سی آئی پر زور دیا کہ وہ اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیں اور مزید نچلی سطح پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ صوبوں کو بااختیار بنانا دراصل کاروبار کو بااختیار بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی و نجی شعبے کے درمیان محض لین دین پر مبنی تعلقات سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے ایسا عہد جس میں شفافیت، سلامتی، اور کاروبار میں آسانی کی ضمانت ہو، اور کاروباری طبقہ منصفانہ ٹیکس، قواعد کی پاسداری، روزگار کے مواقع کی فراہمی، اور جامع ترقی کے لیے خود کو پابند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری قلیل مدتی فائدے نہیں بلکہ طویل المدتی قومی ترقی کی راہنمائی میں ہونی چاہیے۔ سیدال خان نے کہا کہ سینیٹ سننے، قانون سازی کرنے، اور جہاں ضرورت ہو قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیکن حقیقی تبدیلی کے لیے ہم سب کو عوامی اور نجی شعبے کو ایک ہی سمت میں چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم تقسیم کے بجائے اتحاد، جمود کے بجائے اصلاحات، اور آرام کے بجائے ہمت کا انتخاب کریں۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.