
پی ٹی آئی کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوئیں یہ مستقبل میں سنوائی جاسکتی ہیں
ہمارے پاس پوری خبر ہے کہ یہ کیا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی، پچھلے احتجاج میں ملک بھر سے صرف 30 سے 35 ہزار لوگ نکلے تھے۔ وفاقی مشیررانا ثناء اللہ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 8 جولائی 2025
23:47

(جاری ہے)
پی ٹی آئی کو جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ ہمارے پاس پوری خبر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، وہ جو خفیہ میٹنگ اور مشاورت کرتے ہیں تو کیا حکومت تک وہ چیزیں نہیں پہنچتی، پی ٹی آئی کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوئیں یہ مستقبل میں سنوائی جاسکتی ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کا مقصد رکھتی ہے، بانی کے بیٹوں کو یہاں لاکر لاقانونیت کا حصہ بنانے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟ جلسے جلوس احتجاج جمہوری رویے کے تحت ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کوئی بھی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی، پچھلے احتجاج میں ملک بھر میں صرف 35 ہزار لوگ نکلے تھے۔ یاد رہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کی برداشت ختم ہو چکی ہے اب وہ مزید نہیں سن سکتے، پہلے وہ امریکہ جا رہے ہیں وہاں اس رجیم کو ایکسپوز کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.