کلائمیٹ ایکشن کانفرنس (کل) جمعرات کوہوگی، جسٹس منصورعلی شاہ شرکت کریں گے

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

کلائمیٹ ایکشن کانفرنس (کل) جمعرات کوہوگی، جسٹس منصورعلی شاہ شرکت کریں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)موسمیاتی تبدیلی کے عنوان پر ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے کلائمیٹ گورننس میں کردار کے عنوان سے سسٹین ایبلٹی اینڈ کلائمیٹ ایکشن کانفرنس کل ( جمعرات) کو منعقد ہوگی جس میں جسٹس منصور علی شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ ،کراچی سنٹر فار کلائمیٹ چینج اور سہیل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے کراچی میںمنعقد ہو گی۔

کانفرنس کے مختلف سیشنز میں ماہرین موسمیاتی تبدیلی فیکلٹی اراکین اور بیوروکریٹس بھی شریک ہوں گے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چودھری ،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے امور زیر بحث آئیں گے۔