خواتین یونیورسٹی ملتان اور امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کےد رمیان ایم اویو سائن ہوگیا

بدھ 9 جولائی 2025 16:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان اورامریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کےد رمیان ایم او یو سائن ہوگیا ۔ترجمان کے مطابق خواتین یونیوروسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور اے آئی پی ایس کے صدر ڈاکٹر میتھواے کک نے دستخظ کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہاکہ پاکستان اورامریکا کے مابین متعدد فیلڈ میں ایم او یو سائن ہیں، اسی طرح یہ معاہدہ خواتین یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی ممبران اور طلبا کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

معاہدے کے توسط سے دونوں اداروں کے درمیان علمی تعاون کو بڑھانے ، فیکلٹی ٹریننگ، تعلیمی تقرری، علمی تبادلے، مشترکہ سیمینارز اور مستقبل کے تحقیقی اقدامات ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر میتھوکک نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی ایک بڑی درسگاہ ہے، جس نے خواتین کی تعلیم میں اہم کردارادا کیا ہے، ہم ایسے اداروں کے ساتھ پارٹنرشپ کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں جو خواتین کو خود مختار بنانے میں مدد کررہی ہے، اس ایم او یو سے یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ساتھ افسر اور طالبات کو ٹریننگز میں شر کت کا بھرپور موقع ملے گا۔

بعدازں دونوں اداروں کی طرف سے دستاویزات کا تبادلہ کیاگیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل خان، کنٹری ڈائریکٹر اے آئی پی ایس ، ڈاکٹر ملیکہ رانی، رجسٹرار ڈاکٹرکنول رحمان، ڈائریکٹر اورک اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز اوورک ، ڈاکٹر صائمہ نسرین اورڈاکٹر عاصمہ اکبر بھی موجو دتھیں۔