سردارمحمدعبدالقیوم خان نے اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستانی موقف کی حمایت کی،شمیم علی ملک

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مسلم کانفرنس ضلع نیلم کی صدر و سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک نے کہا کہ مجاہد اول سردارمحمدعبدالقیوم خان نے اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستانی موقف کی حمایت کی اور وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے پر مکمل یقین رکھتے تھے۔ اور ساری زندگی اس کیلئے کوشاں رہے۔ مجاہد اول نے 22سال کی عمر میں کشمیر کے مہاراجہ کی فوج کے خلاف بندوق سے جدوجہد شروع کی۔

(جاری ہے)

مجاہد اول اول کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی خوبیوں سے نوازا تھا وہ مجاہد تھے،مفکر تھے، منصف اور درویش صفت اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ مجاہد اول سردارمحمدعبدالقیوم خان نے اپنی زندگی میں اپنی جماعت مسلم کانفرنس کو سب کچھ دی اور ایک سیاسی جماعت کے سارے اہداف پورے کیے۔ ایک ریاست کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق کاخواب پورا نہ ہوسکا۔ مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان جیسی تاریخ ساز شخصیت کا نام زندہ رہے بلکہ ان کی سوچ اور فکر بھی باقی رہے گی۔ ان کی نظریات بھی پھلتے پھولتے رہیں اور قوم ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی ان کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔