مجاہداول نے کشمیر بنے گاپاکستان کا نعرہ دے کر کشمیریوں کا مستقبل کا تعین کیا،سمعیہ ساجد

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن، ٹکٹ ہولڈر ویلی 6 و چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم سمعیہ ساجد نے مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کی نویں برسی کے موقع پراپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مجاہداول سردار محمد عبد القیوم خان تحریک آزادی کشمیر کے نامور اور نظریہ الحاق پاکستا ن کے بانی تھے۔

مجاہداول نے کشمیر بنے گاپاکستان کا نعرہ دے کر کشمیریوں کا مستقبل کا تعین کیا۔1947میں جب برصغیر میں دو آزاد مملکتوں کا قیام ہوا تو ریاست جموں و کشمیر جہاں مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت تھی عوام کو تقسیم ہند کے فارمولے کے مطابق اس بات کا اختیار دیا گیا کے وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں مہاراجہ ہری سنگھ یہ بات جانتا تھا کہ جموں و کشمیر کے مسلمان کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق کرنے کو تیار نہیں ہو گے اور بھارت بھی ریاست جموں و کشمیر کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر مہاراجہ سے ایک مبینہ معائدہ کے نام پر ریاست میں اپنی فوجیں داخل کراد یں جس کے نتیجے میں مجائد اول نے مہاراجہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا اور ڈوگرہ بھارتی افواج کے خلاف جنگ آزادی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سردار عبد القیوم خان کو آزاد کشمیر کا تحریک آزادی کا مجائد اول تسلیم کرتا ہے کیونکہ ان کا موقف ہے مجائد اول نے نیلہ بٹ کے مقام پر پہلی گولی چلا کر مہاراجہ کی حکومت کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا۔