معاون خصوصی وزیراعظم چوہدری حامد حمید اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی اِرم حامد کے ہمراہ( کل) 10جولائی کو سرگودھا آئیں گے

بدھ 9 جولائی 2025 17:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مسلم لیگ( ن) کے سابق وفاقی وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم چوہدری حامد حمید اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی اِرم حامد کے ہمراہ کل 10 جولائی کو سرگودھا آئیں گے جہاں کارکنان ان کا شاندار استقبال کریں گے جس کے لئے استقبالیہ پوسٹر آویزاں کر کے انتظامات مکمل کر لئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر مملکت و سابق معاون خصوصی وزیراعظم چوہدری حامد حمید اپنی اہلیہ ایم ایم اے ارم حامد کے ہمراہ آج 10 جولائی بروز جمعرات دن 4 بجے سرگودھا آئیں گے جہاں اجنالہ روڈ 33 پھاٹک پر ان کا شاندار استقبال کر کے کارکنان ریلی کی شکل میں لے کر چدھڑ چوک بائی پاس اپرنہر : چنگی نمبر9 : اولڈ سیٹلائٹ ٹاون چوک : اسلام پورہ / ملت آباد پل/ کباڑی بازار : ٹرسٹ پلازہ چوک : نوری گیٹ چوک : سٹی سٹاپ چوک خوشاب روڈ : سٹی روڈ : گول چوک : فیصل بازار : چوک بلاک 12 : بلاک 17 سے سیکرٹریٹ بلاک 25 پہنچیں گے اور نومنتخب ایم این اے اِرم حامد خطاب کریں گئں اس حوالہ سے شہر بھر میں استقبالیہ پوسٹر آویزاں کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئی-