خیبر پختونخوا کے دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب

بدھ 9 جولائی 2025 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کے دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا،فلڈ سیل کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 83ہزار کیوسک ریکارڈ، دریائے ادیزئی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ، دریائے ادیزئی میں پانی کا بہائو 39 ہزار 850 کیوسک ریکارڈ، فلڈ سیل کے مطابق دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہائو 2لاکھ 85 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ، دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہائو44188 کیوسک ریکارڈ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 49 ہزار 400 کیوسک ریکارڈہوا۔