
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت چینی کی درآمد بارے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
ملک میں چینی کی دستیابی، معیار، قیمتوں میں استحکام اور درآمدی طریقہ کار پر غور
بدھ 9 جولائی 2025 20:20
(جاری ہے)
حکومت نے اس عمل کو سہل بنانے کے لیے تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا ہے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت کو قابل برداشت سطح پر لایا جا سکے اور عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دی جا سکے۔
چینی کی درآمد دو مراحل میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 2 لاکھ ٹن چینی کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا جس کے فوراً بعد ایک ہفتے کے اندر دوسرا ٹینڈر 1.5 لاکھ ٹن چینی کے لیے دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ کی فوری ضروریات اور آئندہ ہفتوں میں ممکنہ طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ درآمد کی جانے والی چینی اعلیٰ معیار کی ہوگی جو عوامی مارکیٹ میں عام طور پر استعمال ہونے والی "موٹے دانی" والی چینی کے معیار کے مطابق ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ شپمنٹ کے بعد معائنہ کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو بنیادی اشیائے خورونوش کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لیے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔ چینی کی درآمد کا یہ فیصلہ اسی وڑن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مربوط اور فعال نظام کے ذریعے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ درآمد شدہ چینی مقررہ وقت میں ملک کے مختلف حصوں تک پہنچائی جائے اور ذخیرہ اندوزوں یا ناجائز منافع خوروں کے لیے کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نہ صرف اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے بلکہ معیار، دستیابی اور قیمت کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام کے ذریعے عوام کو فوری ریلیف ملے گا اور چینی کی قیمت میں واضح کمی آئے گی۔رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ مستقبل میں بھی اشیائے خورونوش کی قلت یا قیمتوں میں بے جا اضافہ نہ ہونے دیا جائے۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کر رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.