ریکارڈ ترسیلات زر، مالی سال 2025میں 38.3ارب ڈالر پاکستان منتقل

بدھ 9 جولائی 2025 21:15

ریکارڈ ترسیلات زر، مالی سال 2025میں 38.3ارب ڈالر پاکستان منتقل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024-25ء کے دوران 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔

(جاری ہے)

جاری رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2023-24ء کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3ارب ڈالر رہا تھا، اس لحاظ سے سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات میں 8 ارب ڈالر یعنی 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس تاریخی کارکردگی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھجوائی گئیں جو کہ 9.3 ارب ڈالر رہیں۔متحدہ عرب امارات سے 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ سے 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک سے 4.5 ارب ڈالر اور امریکا سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔