نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری پاکستان مینز وائٹ بال کیمپ کا پہلا دن بھرپور ایکشن کے ساتھ مکمل

بدھ 9 جولائی 2025 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری پاکستان مینز وائٹ بال کیمپ کا پہلا دن بھرپور ایکشن کے ساتھ مکمل ہوا۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ اور دیگر معاون عملے کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔

بیٹرز اور باؤلرز نے نیٹس میں تکنیکی مشق کی جہاں بیٹرز کو خاص طور پر بنگلہ دیش کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص ٹریننگ دی گئی۔ کوچز نے اسپن باؤلنگ اور کم رفتار پچز پر بیٹنگ سے متعلق خصوصی مشورے بھی دیئے۔ کیمپ کا مقصد آئندہ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔