پاکستان سے امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں رابطہ

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان سے امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے دورہ پاکستان کوحتمی شکل دے دی۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کرے گی۔ حکام سے پاکستان سے امریکہ کے لئے پروازوں کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔