Live Updates

عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے عوام سڑکوں پر نکلیں گے‘رانا جاوید عمر

پی ٹی آئی سے دشمنی میں ملک چوروں کے حوالے کیا گیا ،مہنگائی عروج پر، نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جاچکی

جمعرات 10 جولائی 2025 13:00

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سے دشمنی میں ملک چوروں کے حوالے کر دیا گیا ،مہنگائی عروج پر، نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جاچکی ہے،آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ملک درست سمت میں نہیں چل سکتا۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے،اگر عدلیہ آزاد نہ ہو، میڈیا پر قدغن ہو اور انصاف ناپید ہو، تو ملک کسی صورت بھی درست سمت میں نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان اور پی ٹی آئی سے دشمنی میں عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ پہلے عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی اور چوروں کو حکومت سونپی گئی، پھر ان چور حکمرانوں کو تحفظ دینے کے لیے آئین اور قانون کا گلا گھونٹا گیا۔ رانا جاوید عمر نے کہا کہ عمران خان کے بغیر ملک درست سمت میں نہیں چل سکتا۔ قوم کے مقبول ترین لیڈر کو قید میں رکھ کر ان پر ظلم کیا جا رہا ہے، جسے قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا اور حقیقی آزادی کے لیے عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات