سچاں کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھر گرنے سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 13:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) مانسہرہ کی تحصیل بفہ کے علاقہ سچاں میں چند روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کے دوران گاڑی پر پتھر گرنے سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

متاثرہ نوجوان کا تعلق پاکستان تمباکو کمپنی (بفہ دو راہا) سے تھا جہاں وہ ویل الاٹمنٹ کے شعبہ میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پہاڑی علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں اچانک بھاری بھر پتھر گاڑی پر آ گرا۔ حادثہ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے والا فوری طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکا، کچھ دن ہسپتال میں رہنے کے بعد جمعرات کو خالق حقیقی سے جا ملا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا یا۔