ضلع پلوامہ سے کپواڑہ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

جمعرات 10 جولائی 2025 14:33

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرکے ضلع پلوامہ سے ایک 54سالہ ڈرائیور کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈرائیور کی لاش ضلع کے علاقے کدل بل پامپور سے ملی ہے۔ لاش کی شناخت سجا د احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے جو وادی کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ پنزگام کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔