Live Updates

کٹھوعہ، مال بردار ریل پٹری سے اتر گئی

جمعرات 10 جولائی 2025 14:34

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک مال بردار ریل پٹری سے اتر گئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ کٹھوعہ کے علاقے لکھن پور کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ریلوے ٹریک پر گرنے کے سبب پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریل جموں کے علاقے سے بھارتی ریاست پنجاب جا رہی تھی۔ واقعے سے ریلوںکی آمدورفت میں خلل پڑا۔ایک ریلوے افسر نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مٹی کا تودہ گر گیا اور سارا ملبہ پٹری پر آ گیا جس کے نتیجے میں ریل پٹری سے اتر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور ملبہ ہٹانے اور متاثرہ روٹ پر ریلوںکی آمدورفت بحال کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات