
حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری
فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا، پلازہ کے داخلی دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے، پولیس نے حفیظ سنٹر کے تاجران کو بھی اندر جانے سے روک دیا
فیصل علوی
جمعرات 10 جولائی 2025
16:40

(جاری ہے)
دوسری جانب پولیس نے حفیظ سنٹر کے تاجران کو بھی اندر جانے سے روک دیاہے۔ دکانداروں نے شکوہ کیا کہ ہمیں اندرکیوں جانے سے روکاجارہاہے؟ اندرجائیں گے توسامان کے نقصان کاجائزہ لے سکیں گے۔
متعلقہ یونین کے عہدیداران موقع سے غائب ہیں۔گلبرگ کے علاقے میں واقع لاہور کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں سے ایک حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ تہہ خانے میں لگی اور تیزی سے دھواں پوری کثیر عمارت میں پھیل گیا جس میں الیکٹرانکس کی سینکڑوں دکانیں اور دفاتر موجود تھے۔ اگرچہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر شہر بھر کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی کے اقدامات کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں اچانک دوپہر کے وقت آگ لگ گئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا تھا۔ ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام جاری تھا۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق امکان یہی لگ رہا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ٹریفک پولیس حکام نے بھی لبرٹی سے آنے والی ٹریفک کو ڈائیورشن لگا دی تھی اور شہریوں کو متاثرہ جگہ سے دو ر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں لگاتار موسلادھار بارش کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.