اسحاق ڈارکی کینیڈا کی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اتفاق

جمعرات 10 جولائی 2025 17:43

اسحاق ڈارکی کینیڈا کی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات ..
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 32 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق اے آر ایف اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران فریقین نے پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور تجارتی باہمی تعلقات کی وسعت اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق بھی کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شکریہ کے ساتھ قبول کیا گیا۔