نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے

جمعرات 10 جولائی 2025 20:56

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان کے 32ویں علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیکیورٹی امور پر رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔