
ّچیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
ؔممبر (واٹر) واپڈا سید علی اختر شاہ بھی ہمراہ تھے، چیئرمین کا مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ
جمعرات 10 جولائی 2025 20:00
(جاری ہے)
جنرل منیجر / پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے پراجیکٹ منیجرز کے ہمراہ چیئرمین کو تمام سائٹس پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہیں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی 14 مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ پاور ہاؤس کی عمارت کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ الیکٹرومکینیکل آلات کی مینوفیکچرنگ اگلے مراحل میں ہے جبکہ سپل وے پر تعمیراتی کام اپنے مقررہ شیڈول سے آگے ہے۔ مین ڈیم کی تکمیل کے بعد مہمند ڈیم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027 میں شیڈول ہے۔ زرعی مقاصد، سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت بجلی کے حوالے سے مہمند ڈیم پراجیکٹ کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں۔ 213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی (Concrete Face Rock Filled) ڈیم ہے۔ پراجیکٹ کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.29 ملین ایکڑ فٹ ہے جس سے مہمند اور چارسدہ کے اضلاع کی 18 ہزار233 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی جبکہ منڈہ ہیڈ ورکس سے نکلنے والی لوئر سوات اور دوآبہ کینالز کے کمانڈ ایریا میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ موجودہ اراضی کیلئے بھی اضافی پانی دستیاب ہوگا۔ 800 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم ہوگی۔ مہمند ڈیم نہ صرف پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کو سیلاب کے اثرات سے بچاؤ میں مدد دیگا بلکہ پشاور شہر کو 300 ملین گیلن یومیہ پینے کا پانی بھی فراہم کرے گا۔
مزید قومی خبریں
-
دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،ایف ایف سی یومیہ رپورٹ
-
سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ، سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم گرفتار
-
خیبر پختونخوا کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی روسی ماہرین تحقیقات کریں گے
-
کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری
-
اربوں روپے کی درآمدی گندم خراب ہونے کے باعث فروخت نہ ہونے کا انکشاف
-
بانی پی ٹی آئی 9مئی پر ندامت،شرمندگی اورمعافی کا اظہار کریں تو بات آگے چل سکتی ہے‘ رانا تنویر حسین
-
پاکستان اور ایران کا مضبوط تعلقات کا عہد ، صدارتی دوروں کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عزم
-
ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ
-
سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع
-
میرا شہر پی ٹی آئی، ٹھیکیدار اور بیورو کریٹس نے ملکر تباہ کیا، پیچھا نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف
-
صدر زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.