Live Updates

لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش شروع ہوتے ہی سیپکو کی جانب سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی جبکہ موسلا دھار بارش میں سائن بورڈ، درخت اور کچے مکانات گرگئے جن میں جانی یا مالی نقصانات کے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہ، روڈ راستے، بازاروں اور گنجان آبادی کے علاقے زیر آب آگئے، روڈز پر برساتی پانی جمع، مواصلاتی نظام درہم برہم، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میونسپل انتظامیہ کی جانب سے صبح سویرے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا گیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔اس حوالے سے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے تمام علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بناکر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات