خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کا اجلاس

جمعرات 10 جولائی 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کا اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت رکنِ صوبائی اسمبلی اور کمیٹی کے چیئر مین شرافت علی نے کی۔ اجلاس میں اراکینِ صوبائی اسمبلی محمد ریاض، رجب علی خان عباسی، اورنگزیب خان، جلال خان، محترمہ نیلوفر بابر، احمد کنڈی، زر عالم، عجب گل، مرتضیٰ خان ترکئی، میاں محمد عمر سمیت سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبد الصمد اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران محکمہ سیاحت کے سیکرٹری نے کمیٹی ممبران کو محکمے کے درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں رکنِ صوبائی اسمبلی احمد کنڈی نے کے سوال پرسیکرٹری سیاحت نے بتایا کہ سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2020 کی سیکشن 14 اور 15 کے تحت کسی بھی عوامی اجتماع کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اجلاس میں گلیات ریجن میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔چیئرمین کمیٹی شرافت علی نے کہاکہ کے پی لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور اپر سوات ڈویلپمنٹ ایکٹ میں ہم آہنگی کے فقدان کو دور کرنے کے لیے ایک نئی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی جلال خان ہوں گے۔