Live Updates

حکومت پنجاب نے "ایڈہاک ریلیف الاونس 2025"کی منظوری دیدی

جمعرات 10 جولائی 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) حکومت پنجاب نے یکم جولائی 2025سے "ایڈہاک ریلیف الاونس 2025"کی منظوری دی ہے جو موجودہ بنیادی تنخواہ کا 10فیصدہوگا۔ یہ الاونس پنجاب حکومت کے تمام سول سرونٹس کو ملے گا جس کی شرائط و ضوابط کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ اس الاونس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ یہ چھٹی اور ایل پی آرپر جانے والے ملازمین کو بھی دیا جائے گا ،سوائے چھٹی (بغیر تنخواہ کے)۔

اسے پنشن/گریجویٹی اور ہاوس رینٹ کی وصولی کے مقصد کیلئے مراعات کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں یہ الاونس بیرون ملک تعیناتی/ڈیپوٹیشن کے دوران سول سرونٹس کو نہیں دیا جائے گا، یہ ان سول سرونٹس کو ملے گا جو بیرون ملک تعیناتی/ڈپوٹیشن سے پاکستان واپس آ چکے ہوں۔"بنیادی تنخواہ" کی اصطلاح، ایڈہاک ریلیف الاونس 2025 کیلئے، سالانہ انکریمنٹ کی وجہ سے دی گئی(پرسنل پے)کی رقم کو بھی شامل کیا جائے گا جو موجودہ پے سکیلز کی زیادہ سے زیادہ حد سے اضافی ہوگی۔مذکورہ بالا ایڈہاک ریلیف الاونس 2025متعلقہ محکموں کی طرف سے مالی سال 2025-2026کیلئے بجٹ کے مختص کردہ فنڈز میں سے پورا کیا جائے گا اور اس مد میں کوئی اضافی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات