نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح

جمعرات 10 جولائی 2025 23:20

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد پاکستان کے آموں کی لذت و متنوع اقسام کو اجاگر کرنا، زرعی تجارت کو فروغ دینا اور ثقافتی سفارت کاری کو آگے بڑھانا ہے۔