فرانسیسی سائیکلسٹ غیر قانونی طور پر ایران میں غائب ہونے پر گرفتار ہوا ہے ، عباس عراقچی

جمعہ 11 جولائی 2025 09:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ایران نے سرکاری طور پر اس امر کی تصدیق کی ہے کہ جرمن سائیکلسٹ شہری کو ایران میں زیر حراست لیا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ شہری فرانس اور جرمنی دونوں کی شہریت رکھتا ہے اور یورپ سے ایشیا تک سائیکلنگ کے چکر میں پہنچا تھا ۔ مگر عین اسرائیلی اور ایران کی جنگ کے دنوں میں یہ مسلسل اسرائیلی بمباری کے باوجود ایران میں 16 جون سے غائب ہو گیا تھا ۔

تاکہ اسے واپس نہ جانا پڑے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لی مونڈے نامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران جان بوجھ کر غیر ملکیوں کو اپنے ہاں زیر حراست لیتا ہے تاکہ بعد ازاں انہیں ' سودے بازی کی چپ کے طور پر استعمال کر سکے۔

(جاری ہے)

فرانس کے بقول یہ ایرانی حکمت عملی کا حصہ ہے۔فرانس کی وزارت خارجہ کے مطابق وہ اس سے پہلے بھی لینارت مونٹیرلاس کی قسمت کے بارے میں اپنی تشویش ظاہر کر چکی ہے۔

یاد رہے فرانس اور کئی دوسری یورپی ممالک اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک چکے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 'لی مونڈے ' کو بتایا ہے کہ ایران اس سے پہلے ہی فرانس لینارٹ مونٹرلاس کے بارے میں آگاہ کر چکا ہے کہ وہ کس طرح ایران آکر غائب ہو گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فرانسیسی شہری نے ایران کے قانون کی خلاف ورزی کی اور جارحانہ اقدام کا ارتکاب کیا ہے۔ادھر فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے۔خیال رہے دو فرانسیسی شہری جن کی عمریں 40 اور 72 سال ہیں پچھلے تین سال سے ایران میں قیدہیں۔ ان دونوں کو سات مئی 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران میں مجموعی طور پر اس وقت 20 یورپی شہری زیر حراست ہیں۔