روس پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیار کا بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے، امریکی صدر

جمعہ 11 جولائی 2025 10:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم روس پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلہ کے اختیار کے حوالے سے بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کانگریس سخت پابندیوں کا یہ بل منظور کرلے گی لیکن اس پر عملدرآمد ان کی خواہش پر ہی ہو گا، یہ ایک ایسا بل ہے جسے سینیٹ منظور کر ے گا، جو صدر کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔

یاد رہے کہ یہ بل اپریل کے اوائل میں دو جماعتی سینیٹرز کے ایک گروپ نے پیش کیا، جن کی قیادت ریپبلکن پارٹی کے لنزے گراہم اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رچرڈ بلومنتھال کر رہے ہیں۔اس بل میں روس کے تجارتی شراکت داروں پر ثانوی پابندیوں کی تجاویز شامل ہیں ،مثلاً ان ممالک سے درآمدات پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنا جو روس سے تیل، گیس، یورینیم اور دیگر اشیاء خریدتے ہیں۔