ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور،علاج کیلئے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی

شبلی فراز کو 72 گھنٹوں کیلئے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے مزید قیام یا ڈسچارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، ڈاکٹر چند اہم ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی انتظار کر رہے ہیں

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 11:56

ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور،علاج کیلئے 10 ماہر ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز دل کی تکلیف پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، علاج کیلئے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ڈاکٹرز پی ٹی آئی کے رہنما کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور کر رہے ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شبلی فراز کو 72 گھنٹوں کیلئے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے۔

ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے مزید قیام یا ڈسچارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، ڈاکٹر چند اہم ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔شبلی فراز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے کچھ ٹیسٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ شبلی فراز کے دل کی ایک اہم شریان پر مسل برج پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شریان میں رکاوٹسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب شبلی فراز کاکہناہے کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کر رہا تھا۔

مستقبل میں احتیاط کروں گا۔ قوم میری صحت کیلئے دعا کرے۔شبلی فراز کایہ بھی کہنا تھا کہ ادویات بھی صیح طریقے سے نہیں لی تھیں اور معمولی ٹینشن بھی تھی۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ہوگئے تھے۔ رہنماء پی ٹی آئی کو رات گئے پی آئی سی پشاور میں ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا تھاجہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کیلئے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ڈاکٹرز کی ٹیم شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے مشاورت کرے گی۔ مارچ 2023 میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔