گندم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال کے کسانوں میں پے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 جولائی 2025 13:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال کے کسانوں میں پے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس سمبڑیال میں گندم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل سمبڑیال میں نمائندہ ایم پی اے افضل چیمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی و دیگرعملہ ،تحصیل دار سرفراز چیمہ اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبڑیال رانا جنگ شیر کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں گندم سپورٹ پروگرام کے تحت آن لائن اپلائی کرنے والے کسانوں میں 5 ہزار فی ایکڑ کے حساب سے پے آرڈر تقسیم کیے گئے ہیں۔