
سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کاآغازکردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت متوقع
عالمی کمپنی نے پاکستانی قوانین اورریگولیٹری فریم ورک کے ماتحت کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ بین الاقوامی سیٹلائٹ ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں مصروف ہے حتمی شکل دینے کے بعد سٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن دی جائے گی
فیصل علوی
جمعہ 11 جولائی 2025
17:00

(جاری ہے)
توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک سٹار لنک پاکستان میں اپنی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دے گی۔ذرائع کے مطابق سٹار لنک کی آپریشنل سرگرمیوں سے قومی سلامتی کے اداروں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا اور اس کے آغاز کو پاکستان میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں کی آرا کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اس فریم ورک کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ ماہ اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے ایک مقامی ہوٹل میں سیٹلائٹ کمپنیوں کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ میں شنگھائی ٹیلی کام، ایمازون، ون ویب سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی اور ریگولیٹری بورڈ میں رجسٹریشن کی درخواست دینے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔تاہم سٹار لنک وہ پہلی کمپنی ہے جس نے باقاعدہ طور پر رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔ اس فریم ورک کے تحت رجسٹریشن کے بعد سٹار لنک کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے لائسنس جاری کیا جائے گا۔سٹار لنک جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پہلے ہی اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کر رہی ہے۔پاکستان میں اس کی سروسز کے آغاز سے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن اور کنیکٹوٹی میں نمایاں بہتری آئے گیجس کے نتیجے میں معاشی ترقی، آمدنی میں اضافہ اور عوامی سہولیات میں بہتری متوقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
-
تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.