سٹی کونسلر طارق نشان کا ڈایوسیس سیکریٹری بنناخوش آئند ہے، جاوید یوسف

چرچ آف پاکستان جیسے ادارے میں طارق نشان کی تقرری ایک مثبت پیش رفت ہے، امین صدیق سہوترا اور انور سردار

جمعہ 11 جولائی 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) چرچ آف پاکستان، سندھ و بلوچستان ڈایوسیس کے نئے سیکریٹری کی حیثیت سے سٹی کونسلر طارق نشان کے انتخاب پر سٹی کونسلر جاوید یوسف نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اس تقرری کو خوش آئند اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

سٹی کونسلر جاوید یوسف نے بشپ فریڈرک جان اور نومنتخب سیکریٹری طارق نشان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چرچ آف پاکستان جیسے ادارے میں طارق نشان کی تقرری ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ طارق نشان اپنی ذمہ داریاں دیانت، بصیرت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کریں گے اور ڈایوسیس کے امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

جاوید یوسف نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کو ایک مو?ثر، ایماندار اور خدمت گزار قیادت کی ضرورت ہے، اور طارق نشان اس اعتماد پر پورا اُترنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا انتخاب صرف انفرادی کامیابی نہیں بلکہ پوری مسیحی برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف رہنما امین صدیق سہوترا اور انور سردار بھی شریک ہوئے، جنہوں نے بھی طارق نشان کو سیکریٹری بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماو?ں نے کہا کہ چرچ کے ادارے میں تنظیمی بہتری کے لیے ایسی قیادت کا آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی، نوجوانوں کی رہنمائی اور اقلیتی حقوق کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی، اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مل کر ایک پرامن، منصفانہ اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔نومنتخب سیکریٹری طارق نشان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں خدمت خلق، روحانی قیادت، اور ڈایوسیس کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مو?ثر بنانے پر صرف کریں گے۔