سی پی این ای کا پنجاب کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

جمعہ 11 جولائی 2025 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2025-26کے لیے پنجاب کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔کمیٹی کا چیئرمین ایاز خان، ڈپٹی چیئرمین میاں حسن احمد کومقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں کاظم خان،بابر نظامی،ضیاء تنولی،جمیل اطہر،ندیم بسریٰ،ڈاکٹر زبیر محمود،ذوالفقار احمد راحت،علی احمد ڈھلون،تنویر شوکت،وقاص طارق فاروق،محمد اویس رازی،فرخ شہزاد وڑائچ،محمد اکمل چوہان،سردار عبید العلیم،سردار طاہر محمود،امتیاز روحانی،شہزاد امین، عثمان غنی سیفی، سید انتظار حسین زنجانی،میاں اسلم اور صفدر علی خان شامل ہیں۔

اس کمیٹی کا مقصد صوبہ پنجاب میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی کا کام پنجاب میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا، پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہوگا۔