اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلیے اجلاس بلانے سے انکار

جمعہ 11 جولائی 2025 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے کے لیے کسی کو نامزد کریں کیونکہ آرٹیکل 225 تین کے تحت ارکان کا حلف ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشنز سے پہلے نئے ممبران کا حلف ضروری ہے، اسپیکر نئے ممبران کے حلف سے متعلق اقدامات کریں۔الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ممبران کا ایک ہفتے میں حلف کا عمل مکمل کیا جائے جبکہ ناہیدہ نور، عارفہ بی بی اور گورپال سنگھ کا حلف نہ لیا جائے۔