کاروبار دشمن اقدامات کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیں گی: خادم حسین

جمعہ 11 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) فائونڈرز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ کاروبار دشمن اقدامات کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیں گے، ایف بی آر کو دئیے گئے لا محدود اختیارات سے مسائل بڑھیں گے ،حکومت2لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن پر بھاری ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شق 37اے اے کے تحت ایف بی آر کو دئیے گئے اختیارات ناقابل قبول ہیں، پہلے ہی ٹیکس محصولات کے اہداف پورے نہیں ہوتے اور اس سے لوگ زیادہ متنفر ہوں گے ، حکومت معیشت کو دستاویزی بنانے کے لئے مہم جوئی کی بنائے مشاورت کے عمل کو فروغ دے ،کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کی مجوزہ لیبر پالیسی پر بھی شدید تحفظات سامنے آرہے ہیں ،اگر یہ پالیسی موجودہ صورت میں منظور ہو گئی تو صنعتیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی۔