نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کا فیصلہ واپس لیا جائے، علامہ مرتضی

جمعہ 11 جولائی 2025 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)تحریک صوبہ ہزارہ سندہ کے نائب صدر، کڑلال ویلفیئر موومنٹ کے صدر و معروف مذہبی رہنما سردار علامہ مرتضی خان رحمانی کڑلال نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے موجودہ مہنگائی و بیروزگاری کے طوفان میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کا فیصلہ سراسر ظلم ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ستائی عوام کے کمزور کاندھوں میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے چارجز کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے عوام کے کمزور کاندھے پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مہنگائی کی ماری بیچاری عوام پر نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے چارجز اور چالان وغیرہ کا بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں آئین پاکستان کے مطابق بنیادی حقوق اور خصوصی ریلیف دی جائے نئی اجرک والی نمبر پلیٹس جیسے ظالمانہ اقدام ملک کے سب سے بڑے قانون آئین پاکستان کی دھجیاں آڑانے کے مترادف ہیں جس کو برداشت نہیں کریں گے۔