سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:38

سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے انتھک محنت کرنی ہو گی۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ لورالائی میں دہشتگردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، 9 معصوم مسافروں پر دہشتگرد حملہ نا قابلِ قبول ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس طرح کے دہشتگرد حملے انسانیت کے لیے ایک تباہ کن دھچکا ہے،دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل نے خاندانوں کو عمر بھر کا صدمہ دے دیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ میں متاثرہ افراد سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اس حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ان کے اعمال کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہمیں مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے انتھک محنت کرنی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط اور متحد قوم بننے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہوں