
آزاد جموں وکشمیربینک کو جدت اور دورحاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
جمعہ 11 جولائی 2025 20:43
(جاری ہے)
اے جے کے بینک کے صدر / سی ای او شاہد شہزاد میر اور آئی کنسلٹ کنسورشیم سے ڈیوڈ لیمب ،یوری لادیک ،شاہد احمد خان اور سید عاصم بخاری نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے جس کے ذریعے آزادجموں وکشمیر بینک ماڈرن ٹیکنالوجی سے ہم کنار ہوا ہے ،یہ ترقی ایک طویل سفر ہے جس کے بعد بینک اس مقام پر پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینک کی جدیدیت مالیاتی شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنک کی ترقی کیلیے تمام تر وسائل مہیا کرے گی ،آزادکشمیر کے عوام بینک کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس میں اپنا سرمایہ رکھ سکیں اور ان کا سرمایہ محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اے جے کے بینک کا دائرہ کار پورے آزادکشمیر اور پاکستان تک پھیلایا جائے گا اور اسکو شیڈول بینک بنانے کیلیے حکومت تمام تر اقدامات کرے گی ۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،آزادجموں وکشمیر بینک کی ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اس ایگریمنٹ میں جس نے بھی کردار ادا کیا سب کو مبارکباد دیتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں بھی آزادجموں وکشمیر بینک کا چییرمین رہا ہوں ،مجھے اسکا اچھی طرح ادراک ہے ،ہم نے صفر سے شروع کیا اور آج اللہ پاک کے فضل سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں ،اسوقت آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالج ہیں ،پانچ یونیورسٹیاں ہیں ،صحت کے مراکز ہیں ،سکول و کالجز ہیں یہ سب ترقی کی علامت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی جانب سفر کرتا اے جے کے بینک آزادکشمیر کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے اور اپنی جانب راغب کرے ،اے جے کے بینک کو شیڈول بینک بنانے کیلیے بھی بھرپور کوششیں کی جائیں گی ۔وزیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا کہ آج کی یہ تقریب اے جے کے بینک کو ترقی کی نئی منازل سے ہم کنار کرے گی ،وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ویژنری لیڈر شپ میں بینک کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کور بینکنگ اسوقت بینکنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اس سے عوام کو آسان بینکنگ سہولت میسر آئے گی اور دور دراز کے علاقوں میں بسنے والوں کو سہولت ملے گی ۔انہوں نے اس پیشرفت میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ٹیم مینجمنٹ کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اے جے کے بینک کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔ بینک کے صدر شاہد شہزاد میر نے بینک کی جدیدیت اور معاہدے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔انھوں نے وزیراعظم کو ویژنری لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں اے جے کے بینک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.