ویلڈن گرین شرٹس، محسن نقوی کی انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 11 جولائی 2025 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)ویلڈن گرین شرٹس.چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور ملائشیا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

انہوںنے کہاکہ سیمی فائنل میں فتح کھلاڑیوں کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ ٹیم کپتان۔ کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اب تک پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ انڈر 18 ہاکی ٹیم فائنل جیت کر ایشیا کپ وطن لے کر آئے گی۔