ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں آج پھر 2 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

دو روز میں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 57 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 جولائی 2025 19:58

ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں آج پھر 2 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 11 جولائی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز دو روز میں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3لاکھ 57 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار69 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 3,937 اور دس گرام چاندی کی قیمت 74 روپے اضافے کے بعد 3,375 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,324 ڈالر سے بڑھ کر 3،345 ڈالر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 84 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 754 روپے 56 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 738 روپے 90 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 930 روپے 42 پیسے اور قطری ریال کی قدر 78 روپے 04 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے اور قیمت فروخت 287 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔