بد امنی کے واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ صوبے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی محمد رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کویٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن بڑیچ جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہاکہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوء صورتحال، بالخصوص لورالائی میں بے گناہ افراد کے بہیمانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ صوبے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام کا مؤقف ہے کہ بلوچستان ایک عرصے سے بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کی لپیٹ میں ہے۔ لورالائی میں حالیہ بے گناہ افراد کا قتل عام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس نے پورے صوبے میں خوف و ہراس کی فضا پھیلا دی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام مطالبہ کرتی ہیں کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں لورالائی سمیت صوبے بھر میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے صوبے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر انہیں مزید فعال کیا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہم تمام متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔