
کوہستان کرپشن سکینڈل، عدالت کی نیب کو پلی بارگین درخواست سننے کی ہدایت
انہوں نے سرنڈر کیا اور نیب کے ساتھ بات کی ہے پلی بارگین کیلئے تو پھر نیب کیوں جذباتی ہوجاتی ہی عدالتی ریمارکس
جمعہ 11 جولائی 2025 21:15
(جاری ہے)
پلی بارگین کے لیے ہم نیب کو کیسے ہدایت دے سکتے ہیں کوئی قانون دکھائیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر کوہستان کرپشن اسکینڈل میں تین ارب 40کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے پہلے ایبٹ آباد ہائیکورٹ اور پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں جو خارج ہوئی تھیں۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ میں نیب میں پیش ہو رہا ہوں، مجھے قانون کے مطابق ٹریٹ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 250ملین روپے ہم نے نیب کورٹ میں جمع کروائے ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے ڈی پی جی نیب سے استفسار کیا کہ کیا نیب پلی بارگین کرنا چاہتی ہی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ انہوں نے 2جولائی کو چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے۔ اگرچہ چیئرمین نیب کے پاس یہ درخواست پہنچ بھی گئی ہو تو یہ ان کی صوابدید ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرنڈر کیا اور نیب کے ساتھ بات کی ہے پلی بارگین کیلیے، تو پھر نیب کیوں جذباتی ہوجاتی ہی ڈی پی جی نیب نے بتایا کہ انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست احتساب عدالت میں بھی دائر کی ہے۔ یہاں کوئی آرڈر آئے گا تو اس کا اس کیس پر اثر پڑے گا۔آخر میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم اس درخواست کو نمٹا دیتے ہیں۔ نیب اس کو دیکھیں اور قانون کے مطابق پلی بارگین درخواست سنیں۔ اس کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔مزید قومی خبریں
-
تباہ کن سیلاب، پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ
-
سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان
-
گلگت،جی بی اسکاؤٹس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، 2 جوان شہید
-
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
-
پنجاب،ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.