چند دنوں میں غزہ معاہدے تک پہنچنے کی امیدجاگ گئی

مذاکرات کے ساتھ مثبت انداز میں نمٹ رہے ہیں،حما س کا ردعمل

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:07

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امید ظاہر کی تھی کہ چند دنوں میں کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔اس سے پہلے نیتن یاہو نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کو بنیادی شرائط کی تکمیل سے مشروط کر دیا تھا۔ انہوں نے پٹی کو مکمل طور پر غیر فوجی بنانے اور حماس کی کسی بھی فوجی یا حکومتی موجودگی کے خاتمے کی شرط لگائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ اگر یہ شرائط مذاکرات کے ذریعے پوری نہ کی گئیں تو انہیں طاقت کے ذریعے مسلط کیا جائے گا۔ اپنی طرف سے حماس نے کہا ہے کہ وہ جاری مذاکرات میں مثبت اور ذمہ داری کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر چوری اور رکاوٹ کا الزام لگایا، حماس نے کہا نیتن یاہو نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا جس میں ایک جامع ڈیل کا کہا گیا تھا۔ حماس نے نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کو حوالہ دیا جس میں انہوں نے قیدیوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ ایک جامع معاہدہ ناممکن ہے۔ حماس کے مطابق یہ بیان ان کے برے ارادوں اور معاہدے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششوں کا ثبوت ہے۔