اقوام متحدہ کی خاتون نمائندہ پر امریکی پابندیاں خطرناک نظیرہے، ترجمان انتونیوگوتریس

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی ایک خود مختار خاتون نمائندہ پر اسرائیل پر تنقید کی پاداش میں عائد کی گئی ناقابل قبول پابندیوں کو مسترد کر دیا اور ان کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کے خلاف اٹھایا گیا یہ اقدام ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔